راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ضلعی ہلال احمر کمیٹی راولپنڈی کا تنازعہ حل نہیں ہوسکا۔جس کے باعث ملازمین کی تنخواہیں اور یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی رکی ہوئی ہے۔عدالت کے احکامات بھی نظر انداز،تنخواہیں بڑھانے کی بجائے کم کردیں . 19اکتوبر2023ضلعی ہلا ل احمر کمیٹی تین سال کیلئے بنی تھی۔ مدت مکمل ہوئے بغیر ضلعی سربراہ نے12فروری2025 کو نئی کمیٹی تشکیل دیدی تھی۔ہلال احمر پنجاب تنظیم نےضلعی سربراہ کو مراسلہ بھی بھجوایا تھاکہ ریڈ کریسنٹ ریگولیشنز2020کے تحت انتخابی عمل کے بغیر دوسری کمیٹی کا کوئی جوازنہیں۔عدالت عالیہ کے احکامات کو بھی نظر انداز کیا جارہا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ 12 فروری 2025 کو جاری نوٹیفکیشن قابلِ عمل نہیں ہوگا۔ اسی فیصلے اور حلال احمرپنجاب ہیڈکوارٹرز کے خطوط (21 فروری اور 18 مارچ 2025) کے مطابق اکتوبر 2023 کو تشکیل دی گئی مینجنگ کمیٹی اپنی مدت (اکتوبر 2026 تک) پوری کرنے کی مجاز ہے۔
بشکریہ جنگ