
اسراییل نے کیسے ٹارگٹ کیا اہم انکشاف
ایرانی فوج کے قریبی گارڈز کے ذریعے صہیونی اپنے ٹارگٹ تک پہنچے، امریکی اشاعتی ادارہ
تہران/تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران ایرانی شخصیات کو نشانہ بنانے اور ان کی نقل و حرکت کا پتا لگانے کے لیے اہم سیکیورٹی خامی کا فائدہ اٹھایا۔
اسرائیل نے ایرانی رہنماؤں کو ٹارگٹ کرنے کیلئے ان کے باڈی گارڈز کے فون کی نگرانی کی، اسرائیل نے جون میں ایران پر حملے کے دوران ایران کے جوہری سائنسدانوں سمیت کئی اہم فوجی کمانڈروں کو نشانہ بنایا تھا۔