

معاہدے کے تحت بی بی ایس ایچ آر آر ڈی بی ابتدائی طور پر بی آئی ایس پی کے 3,000 مستحقین کو مختلف شعبہ جات میں تربیت فراہم کرے گا، چییرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد
اسلام آباد ( نمایندہ خصوصی) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور بی بی ایس ایچ آر آر ڈی بی میں اہم معاہدہ طے پاگیا، جس کیلیے مرکزی تقریب بی بی آئی ایس پی آفس میں ہویی
تقریب سے خطاب کرتے ہویے چییرپرسن روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت بی بی ایس ایچ آر آر ڈی بی ابتدائی طور پر بی آئی ایس پی کے 3,000 مستحقین کو مختلف شعبہ جات میں تربیت فراہم کرے گا، روزگار کے مواقعوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے گی
سینٹر روبینہ نے سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا تاریخی جملہ دہرایا کہ ’’ہنر آپ کا سرمایہ ہے‘‘۔
انکا مزید کہنا تھا کہ جہاں ہم لوگوں کی زندگیوں کو آسان بنا رہے ہیں، وہیں اس سے بڑھ کر ان کی زندگیوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، یہ معاہدہ مستحقین کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔
ہنرمندی کی تربیت اور روزگار کے مواقع پائیدار معاش کے تحفظ اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے نہایت ضروری ہیں، بی آئی ایس پی کے مستحقین کو مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق ہنر سکھا کر انہیں بامعنی روزگار اور کاروباری مواقع کے لیے تیار کرے گا۔