
سینیٹ کی قایمہ کمیٹی میں سینیٹر راجا ناصر عباس نے اہم انکشاف کردییے
اوورسیز کمیٹی نے بھی عراق میں 40 ہزار پاکستانی زائرین کے لاپتہ ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
اسلام آباد ( نمایندہ خصوصی) سینیٹ کی قایمہ کمیٹی اجلاس میں چالیس ہزار پاکستانیوں کا عراق میں غایب ہوجانا فسانہ نکلا،

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کا اجلاس سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں عراق میں 40 ہزار پاکستانی زائرین کے لاپتہ ہونے کی خبروں کو ’’افسانہ‘‘ قرار دے کر مسترد کر دیا گیا۔
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کمیٹی کو بتایا کہ انہوں نے اس معاملے پر براہِ راست عراقی قیادت سے بات کی۔ ’’میں نے عراقی وزیراعظم سے ملاقات کی تو انہوں نے اسے غلط قرار دیا، اسی طرح وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے بھی تصدیق کی کہ یہ خبر درست نہیں‘‘، انہوں نے وضاحت کی۔
وزارتِ داخلہ کے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ عراق میں صرف 27 پاکستانی پکڑے گئے ہیں، جبکہ کل 81 میں سے 30 افراد مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے بیرونِ ملک پاکستانیوں کے ساتھ برتاؤ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا: ’’عراق سمیت کئی ملکوں کے ہوائی اڈوں پر پاکستانیوں کے پاسپورٹ ضبط کر لیے جاتے ہیں، جو کہ ہمارے شہریوں کی توہین ہے۔ حکومت کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔‘‘ وزارتِ داخلہ کے حکام نے یقین دہانی کرائی کہ یہ مسئلہ اعلیٰ سطح پر اٹھایا جائے گا۔
واصح رہے کہ وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ایک پریس کانفرنس میں زیارات پالیسی بارے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ 40 ہزار پاکستانی زیارات پر گیے اور لاپتہ ہوگیے جس کے بعد ملت جعفریہ سمیت کیی سماجی شعبوں کی جانب سے سوال اٹھایے گیے تھے اور شدید ردعمل آیا تھا جس پر وزارت مذہبی امور کو وصاحت جاری کرنا پڑی تھی