
اسلام آباد میں ڈینگی کی وارننگ
انسداد ڈینگی مہم بھی شروع کردی گئی

اسلام آباد ( ہیلتھ رپورٹر) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 3 نئے کیسز رپورٹ، تینوں مریض دیہی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں، سب اسپتال میں زیر علاج ہیں. موصولہ تفصیلات کے مطابق بارہ کہو 1، ترلائی 1، علی پور 1 مریض کی ڈینگی مرض کی تصدیق ہوسکی ہے دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور ڈینگی ٹیموں کی فوری فیلڈ وزٹ، اسلام آباد میں 230 انسپیکشنز، 7 مثبت ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی، مثبت ہاٹ اسپاٹس اسسٹنٹ کمشنرز کو رپورٹ کر دیے گئے، کمرشل سائٹس کے خلاف ڈینگی روک تھام قوانین پر سخت کارروائی عمل میں لائی گئی، اسلام آباد میں 27 ہزار سے زائد انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں، بارہ کہو قاضی آباد میں 2 ہزار گھروں کا خصوصی سروے کیا گیا 11 مریضوں کے گھروں اور 358 اطراف کے گھروں میں اسپرے کیا گیاں، اسلام آباد میں 490 فومیگیشن سرگرمیاں مکمل کی گئیں،ہائی رسک علاقوں اور ہاٹ اسپاٹس میں بھرپور فوگنگ آپریشن کیا گیا ۔