اسلام آباد (کرائم رپورٹر)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے نومبر 2025 میں 45 ہزار 923 چالان جاری کیے. موصولہ تفصیلات کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 3 کروڑ 88 لاکھ 8 ہزار 500 روپے جرمانہ وصول کیا گیا، قانون شکنی پر 5 ہزار 279 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لی گئیں، کارروائی کے دوران 1 ہزار 804 گاڑیاں اور 3 ہزار 475 موٹر سائیکلیں ضبط کی گئیں۔ ڈبل اور ٹرپل سواری پر 821 موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ کالے شیشوں والی 703 گاڑیوں کے چالان کیے گئے

ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر 1 ہزار 993 افراد کو جرمانہ کیا گیا ، ہیوی بائیکس چلانے پر 58 موٹر سائیکل سواروں کے خلاف ایکشن لیا گیا جبکہ نمبر پلیٹ کے بغیر گاڑیاں چلانے پر 268 چالان کیے گئے، غیر نمونہ اور فینسی نمبر پلیٹس پر 3 ہزار 681 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ دھواں چھوڑنے والی 35 گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی
