
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں بلوچستان کے قوم پرست ر ہنما محمود خان اچکزئی کو قائد حزب اختلاف بنانے کے فیصلے پر ایک دن کی مزاحمت کے بعد پسپائی اختیار کرلی ہے اور طے کیا ہے کہ اس کے ارکان اسمبلی کے معاملات عدالتوں سے طے ہونے تک تقرر عمل میں نہیں لایا جائے گا اسی نوعیت کا فیصلہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے طور پر اعظم سواتی کے تقرر کے بارے میں کیا گیا ہے۔
دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ تحریک انصاف کے کچھ ارکان کو اچکزیی اور ان کے خاندان پر بھی کچھ تحفظات ہیں