
راولپنڈی پنڈی گھیب مین روڈ کا اہم پل خستہ حال، کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہونے کا خدشہ
سی پیک کی رابطہ سڑک بھی خستہ حال، شدید بارشوں نے تعمیراتی کام کو بھی متاثر کردیا
پنڈی گھیب/ڈھلیاں چوک ( نمایندہ خصوصی) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کے آبایی علاقے کی اسلام آباد راولپنڈی سے ملانے والی مین شاہراہ پر تحصیل پنڈی گھیب کے اہم قصبہ ڈھلیاں شہر کے مقام پر مین پنڈی روڈ پر برساتی پل حالیہ شدید بارشوں کے سبب بیٹھ گیا جس کے باعث مٹی اور گاڑھ کے ذریعے اس کو عارصی مرمت کیا گیا مگر اس کے باوجود ٹریفک روانی شدید متاثر ہونے کیساتھ کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہونے کا خدشات بڑھ گیے ہیں کیونکہ بڑی تعداد میں ہیوی ٹریفک کیلیے یہی مین شاہراہ استعمال ہوتی ہے دوسری جانب اہل علاقہ کی جانب سے کہاگیا ہے کہ اگر اس پل کو تعمیر نہ کیا گیا تو پنڈی گھیب کا اپنے درجنوں دیہاتوں قصبوں خصوصا کھوڑ، ڈھلیاں، ڈھرنال، احمدال کے ساتھ رابطہ کٹ جاییگا اور صلع تلہ گنگ و فتح جنگ سے بھی براہ راست رابطہ ٹوٹ جاییگا جس سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات درپیش ہونگی اور انکی روز مرہ کی زندگی متاثر ہونے کیساتھ لاہور کراچی سے پنڈی گھیب آنے والی ٹریفک کو بھی لمبا سفر طے کرنا پڑے گا

دوسری جانب سی پیک کی رابطہ سڑک تھٹی کلراں انٹرچینج اور لنگڑیال کے پاس پنڈی گھیب بسال روڈ بھی ہیوی ٹریفک اور شدید بارشوں سے متاثر ہویی ہے جس سے ٹریفک روانی متاثر ہورہی ہے اہل علاقہ نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، ملک سہیل کمڑیال، چوہدری شیر علی ایم پی اے اور وزیر مواصلات سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کرتے ہویے پنڈی گھیب فتح جنگ روڈ کی بھی جلد از جلد تعمیر کا بھی مطالبہ کیا ہے جس پر جاری کام سست روی کا شکار ہے