
اسلامی نظریاتی کونسل
ڈاکٹر راغب نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کیلیے دوسری بار بھی موسٹ فیورٹ

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) اسلامی نظریاتی کونسل، چیئرمین سمیت 7 ارکان کی آئندہ ماہ مکمل ہوجائیگی، دو ماہ بعد نئے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کا تقرر ہوگا، ذرائع کے مطابق چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی سمیت 7 ارکان 31 اکتوبر تک اپنی مدت پوری کرلیں گے البتہ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کیلئے ایک مرتبہ پھر ڈاکٹر راغب حسین نعیمی فیورٹ قرار دیئے جارہے ہیں ، آئندہ تین سال کیلئے مزید بطور چیئرمین نظریاتی کونسل تقرری عمل میں لائی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عبد الغفور راشد، جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، مس فہمیدہ رحیم ، ملک الطاف بخش کلیار، محمد جلال الدین، صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری اور ظفر اقبال چوہدری 31 اکتوبر 2025ء تک اپنی تین سالہ مدت پوری کرکے ریٹائر ہو جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق نئے ممبران کے تقرر کیلئے جلد اگلے ناموں کا اعلان کیا جائیگا،آئینی طور پر اسلامی نظریاتی کونسل کے خاتون سمیت 20 ممبران لازمی ہے ، مختلف علماء، مشائخ اور مذہبی سکالرز کے ناموں پر غور کے بعد فیصلہ ہوگا، اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبران کی حتمی منظوری صدر مملکت دینگے۔
