
ملی یکجہتی کونسل کے اہم فیصلے
ملی یکجہتی کونسل کا عشق پیغمبر اعظم ﷺ و ختم نبوت کانفرنسز کے انعقاد کا فیصلہ
اہم تقاریب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہونگی، مشاورتی اجلاس میں فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ملی یکجہتی کونسل کا اہم ترین مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں عشق پیغمبر اعظم مرکز وحدت مسلمین کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا
تفصیلات کے مطابق ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا مشاورتی اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ جامعہ نعیمیہ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت لیاقت بلوچ نے کی اجلاس میں مفتی گلزار احمد نعیمی، علامہ عارف حسین واحدی، سید اسد عباس نقوی، طاہر رشید تنولی، زاہد علی آخوانزادہ، شاہد شمسی، مولانا عرفان اور آفس سیکرٹری اسرار احمد نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عشق پیغمبر اعظم ﷺ مرکز وحدت مسلمین کانفرن 14 ستمبر 2025ء بروز اتوار، 20 ربیع الاول کو پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام اور منجانب مجلس وحدت مسلمین پاکستان منعقد ہو گی
جبکہ رحمت للعالمین ﷺ و ختم نبوت کانفرنس 28 ستمبر 2025ء اتوار ریگالیہ ہوٹل اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے پلیٹ فارم سے جمعیت علمائے پاکستان کےتحت منعقد ہو گی
قومی ایکشن کمیٹی کا بھی اہم اجلاس طلب کرلیا گیا 17 ستمبر 2025ءبروز بدھ، مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں سیکرٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ صاحب کی زیر صدارت طلب کیا گیا ہے۔
شرکاء نے اتحادِ امت، مسئلہ فلسطین و کشمیر، سیلاب متاثرین کی بحالی پر بھر پور موقف اختیار کیا