
سردار ایاز صادق کا قطر کی شوری کونسل کے سپیکر کے نام خط
اسپیکر سردار ایاز صادق کا پارلیمان اور عوام کی جانب سے قطر کی قیادت اور عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار۔
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا قطر کی شوریٰ کونسل کے اسپیکر حسن بن عبداللہ الغانم کے نام خط

اسپیکر سردار ایاز صادق کی اسرائیل کے قطر پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت
اسرائیلی حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں، اسپیکر سردار ایاز صادق
اسرائیلی جارحیت ریاستی خودمختاری کے تقدس پر کھلا حملہ ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق
عالمی امن کے لیے سرحدوں کا احترام بنیادی شرط ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق
اسرائیلی جارحیت خطرناک اشتعال انگیزی ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق
عالمی برادری اسرائیلی اقدامات کی فوری اور دوٹوک مذمت کرے، اسپیکر سردار ایاز صادق
اسپیکر سردار ایاز صادق کا پارلیمان اور عوام کی جانب سے قطر کی قیادت اور عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار۔
قطر خطے میں امن اور سفارتکاری کیلئے مرکزی کردار ادا کر رہا ہے،اسپیکر سردار ایاز صادق
قطر پر حملہ پوری امت مسلمہ پر حملے کے مترادف ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق
عالمی برادری قطر پر جارحیت کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے،اسپیکر سردار ایاز صادق
عالمی برادری اسرائیلی جارحانہ اقدامات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے، اسپیکر سردار ایاز صادق
قوانین پر مبنی عالمی نظامِ امن کا تحفظ ناگزیر ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق
اسپیکر سردار ایاز صادق کا قطر کی عوام اور شوریٰ کونسل سے مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ۔
آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان کی پارلیمان اور عوام اپنے قطری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اسپیکر سردار ایاز صادق
قطر روایتی استقامت اور وقار سے اس آزمائش پر قابو پائے گا، اسپیکر سردار ایاز صادق کا اعتماد کا اظہار۔