قاید ملت جعفریہ پاکستان
پاکستان اور سعودی عرب کے اولین مسائل فلسطین و کشمیر، جنوبی ایشیا میں مسئلہ کشمیر اور مشرق وسطیٰ میں مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کے اہم ترین مسائل، قائد ملت جعفریہ پاکستان
اسلام آباد: قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے بارے کہا ہے ک۔ اس معاہدے کے ثمرات اور اثرات کا مثبت اثر عوام، پایٗیدار ترقی اور مظلوموں کی داد رسی پر پڑنا چاہیے
پاکستان اور سعودی عرب کی جانب سے کیٗے گیٗے دفاعی معاہدے پر ایک جاری بیان میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے تبصرہ کیا ہے
انہوں نے کہا کہ دفاعی معاہدے کے اثرات دونوں ممالک کی پائیدارترقی ، دفاع کیساتھ امت مسلمہ کے اتحاد خصوصاًمظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانیوالی قیامتوں کے خاتمے کی صورت میں سامنے آنا لازم ہیں جبکہ دونوں ممالک کیلئے سب سے اولین مسائل فلسطین و کشمیر ہیں کیونکہ جنوبی ایشیا میں مسئلہ کشمیر اور مشرق وسطیٰ میں مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کے اہم ترین مسائل ہیں جبکہ غزہ کے مظلوموں کی توقعات اسرائیلی مظالم کے سامنے اب دم توڑ رہی ہیں ایسے حالات میں ان دومضبوط ترین اسلامی مملکتوں کوعملی کردار ادا کرنا چاہیے ۔

