
راولپنڈی ڈویژن کےلئے ایک بڑے پلان کی منظوری دیدی گئی
راولپنڈی، اٹک، چکوال ،جہلم اور مری بڑے پلان میں شامل ہوگئے

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی ڈویژن کے حوالے سے ایک بڑے منصوبے کی منظوری دیدی ہے، وزیراعلی پنجاب نے پانچ اضلاع کےلئے 3590ملین روپے کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت ان چھ اضلاع کی بیوٹیفکیشن کی سکیمیں شروع کی جائیں گی ۔

اطلاعات کے مطابق بازاروں اور سڑکوں کی خوبصورتی، بحالی اور تزئین و آرائش کیساتھ ساتھ بازاروں کی ری ماڈلنگ اور انفراسٹرکچر میں بہتری لائی جاسکے گی۔ اس حوالے سے راولپنڈی سر فہرست ہے جس کےلئے 7سکیموں کی منظوری دی گئی ہے،جہلم اور مری کےلئے چار چار بیوٹیفکیشن پلان کو منظور کیاگیا جبکہ ضلع اٹک اور ضلع چکوال کےلئے 2 دو سکیمیں منظور کی گئی ہیں۔

راولپنڈی میں پہلے ہی بیوٹیفکیشن کا کام گزشتہ سال سے جاری ہے جس کے تحت راجا بازار، صدر بازار سے تجاوزات کا خاتمہ کیاگیا، مری روڈ پر تزئین و آرائش کی گئی ، مختلف جگہوں پر گلدان رکھنے کیساتھ ساتھ سبز پودے اور درخت بھی لگائے گئے اس کے ساتھ ساتھ میٹروبس ٹریک کو بھی خوبصورت بنانے کا کام جاری ہے ۔