وزیراعلیٰ مریم نوازنے اعزازیہ کارڈبرائے امام مسجد کی منظوری دیدی،یکم جنوری سے ادائیگی کاحکم
اسلام آباد (نیوزڈیسک) پنجاب میں مساجد کے بعد مدارس کی رجسٹریشن ، مسجد و تحصیل مینجمنٹ کمیٹیاں بھی قائم کرنے کافیصلہ ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد کی بھی منظوری دیدی ہے، یکم جنوری سے ادائیگی کا حکم بھی دیدیاگیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ”وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب“کی منظوری دے دی،یکم جنوری سے ادائیگی کاحکم۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے اور تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں فروری2026ءتک اعزازیہ کارڈ کے اجراءکی ڈیڈ لائن مقررکی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یکم جنوری سے آئمہ کرام کو اعزازیہ کی ادائیگی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ آئمہ کرام کو پہلی مرتبہ پے آرڈر دیئے جائیں گے۔ یکم فروری سے باقاعدہ طور پر ”وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب“ کے ذریعے ادائیگی ہوگی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آئمہ کرام کی مزیدرجسٹریشن کا عمل بھی مسلسل جاری رکھنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں آئمہ کرام کی رجسٹریشن کے لئے 62994فارم وصول ہوئے اور تصدیق کا عمل جاری ہے۔ ملک و قوم کے مفادات کیخلاف اور اخلاقی یا مالی جرائم میں ملوث امام مسجد کا اعزازیہ بند کر دیا جائے گا۔ اجلاس میں صوبے بھر میں مسجد مینجمنٹ کمیٹیاں اور تحصیل مینجمنٹ کمیٹیاں بھی قائم کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہر ماہ آئمہ کرام کو مدعو کرکے میٹنگ کی ہدایت کی۔
دوسری جانب پنجاب حکومت اب مساجد کے بعد دینی مدارس کی رجسٹریشن بھی کرے گی۔پنجاب حکومت نے مدارس کی رجسٹریشن کا اختیار سکول ایجوکیشن سے لے کر ہوم ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کر دیا،بزنس رولز میں ترمیم کے بعد مدارس کی رجسٹریشن کا اختیار ہوم ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کردیا گیاہے اورپنجاب حکومت آئندہ چند روز سے دینی مدارس کی آن لائن رجسٹریشن کا عمل شروع کرئے گی۔پنجاب حکومت نے پولیس اور دیگر ڈیپارٹمنٹس کو رجسٹریشن کے لیے اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
