ایرانی وفد کی تیاری شروع کردی گئی، امریکی وفد بھی روانہ
اسلام آباد( نامہ نگار) امریکہ ایران مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں ہونے جارہا ہے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اک بار پھر امریکی وفد کی سربراہی کرینگے ادھر پاکستان کی خاموش مگر موثر سفارتکاری کے نتیجے میں ایران کے رہبر اعلی سید مجتبی خامنہ ای نے ایرانی مذاکراتی کمیٹی کو اسلام آباد جانے کی اجازت دیدی

قبل ازیں ایرانی خبر رساں ادارے نے علی الصبح تردید جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ تاحال مذاکرات میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا گیا ارنا نیوز کی جانب سے جاری تفصیلات میں کہا گیا تھا کہ
امریکہ کے بے جا، غیرمعقول اور حقیقت سے دور مطالبات، مسلسل بدلتے موقف، متضاد بیانات اور نام نہاد بحری محاصرہ جسے جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے، ایران کے فیصلے کا باعث بنا ہے۔
امریکہ کی دھمکی آمیز لفاظیوں نے مذاکرات میں پیشرفت کو روک دیا لہذا مذاکرات کا کوئی نتیجہ خیز مستقبل دکھائی نہیں دے رہا ہے۔
امریکہ کی جانب سے پھیلائی جانے والی مذاکرات کی خبریں پروپیگينڈا اور تشہیراتی مہم ہیں جس کا مقصد ایران کو ملزم ٹہرانا اور تہران پر دباؤ ڈالنا ہے
دوسری جانب بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے رپورٹ کیا جارہا ہے کہ ایران کے رہبر اعلی کی منظوری کے بعد ایرانی وفد سپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں اسلام آباد آئے گا

