صدر، وزیراعظم سمیت پوری قوم کی مبارک باد
پاکستان انڈر 19 نے ایشیا کپ انڈر19 ٹورنامنٹ جیت لیا ۔
فائنل میں انڈیا انڈر19 کو 191 رنز سے ہرادیا۔
سمیر منہاس کی سنچری، علی رضا کی چار وکٹیں
وزیراعظم کی انڈر 19 ایشیاء کپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد

پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، وزیراعظم
بھارت کو فائنل میں شکست دے کر پاکستانی کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کی، وزیراعظم
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے پر دلی مبارکباد
بھارت کے خلاف فائنل میں شاندار فتح نوجوان کھلاڑیوں کی محنت، نظم و ضبط اور عزم کا ثبوت ہے: صدر
انڈر نائنٹین ٹیم کی کامیابی پوری قوم کے لیے فخر اور خوشی کا باعث ہے: صدر زرداری
۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو ایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد دی
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ کی تعریف کی
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کو سراہا
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کوچ سرفراز احمد اور مینجمنٹ سٹاف کو مبارکباد دی
