علامہ سید ساجد علی نقوی 48

بھارتی جارحیت کے خلاف شیعہ علماء کونسل میدان میں آگئی

علامہ سید ساجد علی نقوی کا بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کو داد تحسین

بھارتی جارحیت کے خلاف جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج کے طور پر منانے کا اعلان، بعد از نماز جمعہ مظاہرے ہونگے، علامہ شبیر میثمی کا اعلان

اسلام آباد(پ ر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے 9مئی بروز جمعة المبارک 2025ء کے روز بھارتی جارحیت کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بعد از نماز جمعہ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ،دیہاتوں میں بھارتی جارحیت کیخلاف مذمتی قرار دادیں منظور کی جائیں اور جہاں جہاں ممکن ہو پر امن احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا جائے ۔ ڈاکٹرعلامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کیلئے قوم متحد اور ایک پیج پر ہے پاکستانی غیور قوم وطن عزیز کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔انہوں نے وطن عزیز پاکستان پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ کارروائی میں خواتین ، بچوں اور مساجد کو نشانہ بنایا اور جس طرح پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا لائق تحسین ہے ،عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں