38

پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ معطلی پر بھارت کو باضابطہ خط لکھ دیا،

دفتر خارجہ نے بھارت کو خط لکھنے کی تصدیق کردی، کہا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی ذمہ داری ہے جس کی پاسداری ضروری ہے

اسلام آباد ( نمایندہ خصوصی) پاکستان کی جانب سے بھارت کو سندھ طاس معاہدہ بارے خط بھجوا دیا ہے، اس بات کی تصدیق وزارت آبی وسایل کیساتھ وزارت خارجہ نے بھی کردی ہے

خط میں کہا گیا ہے کہ معاہدہ مکمل طور پر نافذ العمل اور فریقین پر لازم ہے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق سندھ طاس معاہدے میں اسے معطل کرنے کی کوئی گنجائش موجود نہیں

پاکستان نے واضح کر دیا معاہدے کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہو گی، سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی ذمہ داری ہے جس کی پاسداری ضروری ہے، پاکستان معاہدے کے تحت اپنے حقوق کے تحفظ کےلیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں