
صدر مملکت آصف علی زرداری اور سپیکر قومی اسمبلی نے مشترکہ اجلاس میں برادر ہمسائیہ اسلامی ملک ایران سے رہبر انقلاب اسلامی ایران کی شہادت پر افسوس اور اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اجلاس کے آغاز میں ہی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایوان کی توجہ اس جانب مبذول کرائی فاتحہ خوانی بھی کی گئی، آیت اللہ العظمی حضرت سید علی حسینی خامنہ ای۔ دیگر شہدا اور دہشت گردی میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کیلئے مجلسِ شوریٰ نے دعائے مغفرت کی۔

بعد ازاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے خطاب کے دوران شہید رہبر انقلاب اسلامی ایران کا خصوصی تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم جاری مذاکرات کےدوران ایران کے خلاف جنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں ، ہم نے اپنے برادر ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے، صدر آصف علی زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی کی شہادت کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کی بلندی درجات کے کلمات بھی ادا کئے۔

دوسری جانب قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے نے شیعہ علماء کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت کی علامہ عارف واحدی اور زاہد علی اخونزادہ بھی علامہ ساجد نقوی کے ہمراہ تھے، علامہ ساجد نقوی کا کہنا ہےکہ سامراجی و صہیونی قوتیں آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی مدبرانہ قیادت سے خوفزدہ تھی

ادھر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی بھی ایرانی حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں ایرانی حکومت اور عوام کیساتھ شریک ہیں ۔ وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے بھی تعزیتی پیغام میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کو بڑا نقصان قرار دیا ۔ ایرانی سفیر کی جانب سے حکومت، اپوزیشن، مذہبی رہنماؤں اور پاکستانی قوم سے اظہار تشکر کیا گیا۔

