18

پاک بھارت کشیدگی، پاکستان نے چین اور ایران کے بعد برادر پڑوسی ملک افغانستان کو بھی اعتماد میں لے لیا

افغانستان کی جانب سے خیرمقدم، امن و سلامتی کے فروغ کیلئے روابط برقرار رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار مسلسل بین الاقوامی رابطہ کاری میں مصروف ہیں۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے جاری ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قائم مقام افغان وزیر خارجہ عامر خان متقی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اسحاق ڈار نے افغان ہم منصب کو موجودہ سلامتی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ پاکستان کیخلاف بھارتی اشتعال انگیزی اور غیر قانونی یک طرفہ اقدامات سے بھی آگاہ کیا جبکہ وزیر خارجہ نے قیام امن کےلئے پاکستان کے عزم کو دہرایا- اسحاق ڈار نے پاکستان کی خود مختاری کے تحفظ کا بھی اعادہ کیا۔
رابطے کے دوران دونوں رہنماوں نے امن وسلامتی کے فروغ کےلئے اعلی سطحی روابط کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کی رفتارپر اظہار اطمینانِ کا بھی اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں