22

مارکۂ حق میں عوام اور افواج کا اتحاد ملکی تاریخ کا سنہرا باب ہے، سپہ سالار

قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،آرمی چیف

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا، جنرل عاصم منیر نے آپریشن بنیان مرصوص کے زخمیوں کی عیادت کی
سپہ سالار نے زخمی جوانوں اور شہریوں کی بہادری کو سراہا، آرمی چیف نے اس موقع پر کہاکہ پاک فوج زخمیوں کی دیکھ بھال اور بحالی کیلئے پرعزم ہے، “قوم اپنے سپاہیوں اور شہریوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے، جنرل عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ مارکۂ حق میں عوام اور افواج کا اتحاد ملکی تاریخ کا سنہرا باب ہے، آرمی چیف نے کہاکہ دشمن کے ناپاک عزائم پاک فوج کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے ،قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں