20

ہم پر امن قوم ہیں، مگر کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں ، وزیراعظم اعظم

بنیان المرصوص نے بھارت پر واضح کہ اسے خطے میں موجود دوسرے ممالک کی سالمیت اور خودمختاری کا احترام کرنا ہوگا، شہباز شریف

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) وزیرِ اعظم کا ارض وطن کے تحفظ کے دوران پاک فضائیہ کے 5 اور پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں کی شہادت پر انہیں نذرانہ عقیدت. ہم نے نہ صرف ملک کا بھرپور دفاع کیا بلکہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی. وزیراعظم بولے افواج پاکستان کے بہادر افسران و جوانوں نے وطن کی حفاظت کا اپنی قوم سے کیا ہوا عہد پورا کیا. وزیرِاعظم نے مزید کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے. وزیرِ اعظم پاکستان نے کہا کہ اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ وزیرِ اعظم کا بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 15 کم سن بچوں اور 7 خواتین سمیت 40 معصوم لوگوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار. ہم شہدائے وطن کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے اور انکے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے.شہداء پیکیج کا اعلان کیا جاچکا، شہداء کے اہل خانہ کی کفالت کی ذمہ داری ریاست بھرپور طور سے انجام دیگی. وزیرِ اعظم کی شہداء کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا. وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص نے بھارت کو بھرپور جواب دیا، بنیان المرصوص نے بھارت کو واضح کردیا کہ اسے خطے میں موجود دوسرے ممالک کی سالمیت اور خودمختاری کا احترام کرنا ہوگا۔ معرکہ حق میں افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کی خوش فہمی اور غرور کو خاک میں ملا دیا.وزیرِ اعظم کی معرکہ حق میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہاکہ ہم پر امن قوم ہیں، مگر کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں. آپریشن بنیان المرصوص اس کا واضح ثبوت ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں