سعودی عرب، عراق، ملیشیاء، یو اے ای، قطر اور عمان سے ان بھکاریوں کو نکال باہر کیا گیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ملک کی بدنامی کا سبب بننے والے بھکاریوں کے خلاف بیرون ملک ایکشن جاری ہیں اور اب تک 5 ہزار سے زائد بھکاریوں کو کئی ممالک سے ملک بدر کیا جاچکا ہے۔ قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ 2024 سے اب تک بیرون ممالک سے 5 ہزار 402 پاکستانی بھکاریوں کو ملک بدر کر دیا گیا-سعودی عرب، عراق، ملیشیاء، یو اے ای ، قطر اور عمان سے پاکستانی بھکاریوں کو ملک بدر کیا گیا۔ بیرون ملک سے ملک بدر کئے گئے بھکاریوں سے متعلق تحریری تفصیلات وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں جمع کرائیں جن میں مزید کہا گیا کہ 2024 میں بیرون ممالک سے 4 ہزار 850 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے۔ سعودی عرب سے 4498 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے، عراق سے 242 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے، ملیشیاء سے 55 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے۔ یو اے ای سے 49 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے 2025 میں بیرون ممالک سے 552 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے۔ 2025 میں سعودی عرب سے 535 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے، یو اے ای سے 9 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے۔ عراق سے 5 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے۔