عمران کے بعد حکومت کیلئے ایک اور مشکل، مولانا بھی میدان میں اترنے کیلیے تیار
مولانا فضل الرحمان، علامہ ساجد نقوی اور حافظ نعیم الرحمان کے درمیاں ملاقاتوں میں اہم امور پر مشاورت، ذرائع
غیر فعال ایم ایم اے کے قائدین کا اکٹھ غیر معمولی نوعیت کا ہے، ذرائع
مولانا فضل الرحمان نے علامہ ساجد نقوی اور حافظ نعیم الرحمان کے بعد جے یو پی، جمیعت اہلحدیث کو بھی اعتماد میں لیا
مولانا فضل الرحمان اور علامہ ساجد نقوی کے درمیان سانحہ ترلائی کلاں، امن و امان کے علاوہ حالیہ قانون سازی پر بھی مشاورت ہوئی
حافظ نعیم الرحمان اور مولانا فضل الرحمان میں بھی امن و امان سمیت سیاسی معاملات پر مفصل گفتگو ہوئی
مذہبی سیاسی طبقات کو گھریلو تشدد بل، کم سنی شادیوں بارے قانون سازی، بورڈ آف پیس پر تحفظات ہیں
مذہبی سیاسی جماعتوں کو خطے کی حالیہ صورتحال پر بھی تشویش
وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج، احتجاجی تحریک سمیت دیگر امور پر ابتدائی مشاورت
مذہبی سیاسی جماعتوں کا معاملے پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق
مذہبی سیاسی جماعتوں نے ایک بار پھر ایم ایم اے جیسے سیاسی اتحاد پر بھی مشاورت کی
کچھ عرصہ قبل بھی ایم ایم اے فعالیت بارے مشاورت کی گئی مگر بات آگے نہ بڑھ پائی
سابقہ مشاورت میں جماعت اسلامی کے علاوہ دیگر جماعتوں سے مشاورت کی گئی
موجودہ مشاورتی عمل میں جماعت اسلامی بھی شریک
بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کی کامیاب سیاسی حکمت عملی بھی زیر غور آئی
