بجٹ محرم کے بعد منظور ہوگا ؟ یا قبل از عاشورہ ، حکومت کی حکمت عملی طے
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت فیصلہ کرلیا گیا

اسلام آباد ( انتظار حیدری ) بجٹ اجلاس 12 جون سے منظوری تک بلا تعطل چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا، قومی اسمبلی کے ذریعے نے بتایاکہ بجٹ اجلاس کی تاخیر سے شروع ہونے والے ایام کو دیکھتے ہوئے سپیکر سردار ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا ہے۔ اس اہم ترین اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ بجٹ اجلاس کے دوران ہفتہ اتوار کی چھٹی بھی نہیں کی جائیگی، عاشور سے قبل بجٹ منظور کرانے کا حکومتی ہدف طے کیا گیا ہے

بجٹ اجلاس بغیر کسی وقفے کے منظوری تک مسلسل جاری رہے گا، وفاقی حکومت عاشورہ محرم سے قبل بجٹ منظوری لینے کی کوشش کرے گی، ذرائع کے مطابق عاشور سے قبل بجٹ منظور نہ ہوسکا تو فقط عاشور کی تعطیل کے علاوہ کوئی چھٹی نہیں ہوگی۔
