وزیراعلیٰ مریم نواز کے حکم پر افسران کی دوڑیں
ٹریفک کے بہاﺅ کو بہتر کرنے کےلئے رنگ روڈ کو 15جون تک مکمل کرنے کا حکم جاری
وزیراعلیٰ مریم نواز رنگ روڈ کا افتتاح جولائی میں کریں گی ۔

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)راولپنڈی اور اسلام آباد میں ٹریفک کے بہاﺅ خصوصاً ہیوی ڈیوٹی ٹریفک کےلئے متبادل روٹ رنگ روڈ کا منصوبہ تکمیل کے مراحل میں بالآخر پہنچ گیا، کئی مرتبہ التوا کے باوجود ایک بار پھر 15 جون تک تمام کام مکمل کرکے جولائی میں افتتاح کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کے حکم پر افتتاح کی حتمی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائیگا اور اس سے قبل تمام کام مکمل کیا جائےگا، جہاں کچھ کام باقی رہ بھی جائےگا اس کے باوجود اس اہم منصوبے کا افتتاح متوقع ہے۔ دوسری طرف راولپنڈی کی فروٹ منڈی، سبزی منڈی، بس اڈے بھی رنگ روڈ کے افتتاح کے بعد منتقل کردیئے جائینگے تاکہ جڑواں شہروں میں بڑی بسوں اور ہیوی ٹریفک کے سبب بننے والے رش سے بچاجاسکے ۔ رنگ روڈ پانچ انٹرچینج پر مشتمل ہوگاجن میں بانٹھ ، چک بیلی خان،اڈیالہ، چکری اور ٹھلیاں شامل ہیں۔
