وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے، اسی سلسلے وزیراعظم شہباز شریف کا موجودہ عالمی صورتحال پر اہم فیصلہ کرلیا ۔ بڑے اور غیر معمولی اجلاس میں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، مجلس وحدت المسلمین سمیت حکومت و اپوزیشن کو دعوت دی گئی ہے۔ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف اور تمام سیاسی جماعتوں کو مشرق وسطیٰ اور ایران اسرائیل جنگ پر ان کیمرہ بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے پارلیمانی لیڈران اور اپوزیشن لیڈرز کو مدعو کر لیا۔ اپوزیشن لیڈران اور پارلیمانی لیڈران کو ان کیمرہ بریفنگ کل دن 11 بجے دی جائے گی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور اپوزیشن لیڈرز سے رابطہ کریں گے۔
