علامہ سید ساجد علی نقوی، سینٹر علامہ راجا ناصر عباس، علامہ سید جوادنقوی اور حافظ نعیم الرحمان کی اپیل، اسلام آباد سمیت پورا ملک اسرایئل مردہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا
علامہ عارف واحدی، اقبال احمد علی، علامہ تقی حیدر، نصراللہ رندھاوا و دیگر کا خطاب
راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ ، پنڈی گھیب، جنڈ اور فتح جنگ سمیت دیگر جگہوں پر بھی احتجاجی مظاہرے

اسلام آباد ( نمایندہ خصوصی ) اسرایئل اور امریکہ کی ایران پر جارحیت کے خلاف، آیت اللہ سید علی خامنہ ای سمیت ایران کے شہدا پاکستنان میں مظاہروں میں جاں بحق افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلیے اسلام آباد سمیت پورے ملک خصوصا راولپنڈی ڈویژن میں احتجاجی مظاہرے کیے گیے
ملت جعفریہ کی سیاسی مذہبی تنظیموں نے مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو سے بعد از نماز جمعہ ریلی کا آغاز کیا جو پولی کلینک سروس روڈ پر جاکر اختتام پذیر ہویی ریلی اور امام بارگاہ کے اطراف کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا تھا اور دوپہر سے ہی بلیو ایریا اے کے فصل حق روڈ کو بھی کلثوم پلازہ چوک سے بند کردیا گیاتھا

وائس چیرمین مجلس وحدت مسلمین، علامہ احمد اقبال رضوی کا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں رسوائی و معاشی مشکلات کا سبب امریکہ ہے، حکمران امریکہ و اسرائیل کی محبت میں غزہ بورڈ اف پیس کا حصہ بن گیے، پاکستان کو غزہ بورڈ اف پیس سے باہر نکلنا ہو گا، گذشتہ ہفتے پرامن احتجاج میں مظاہرین کو سر، پیشانی اور سینے میں گولیاں ماری گئیں، حکومت عقل کے ناخن لے ٹرمپ اور نیتن یاہو کی وفاداری مین اتنا اگے مت جائے
تحریک بیداری امت مصطفی کے علامہ تقی حیدر کا کہنا تھا کہ ایت اللہ خامنہ ای کی شہادت ہر تعزیت پیش کرتے ہیں، اج کے یزید نے ایک مرتبہ پھر اج کے حسین ع سے بیعت کا تقاضہ کیا
نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف واحدی نے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ ٹرمپ کو نوبل انعام دینے کا اعلان واپس لیاجائے، پوری پاکستانی قوم متحد ہوکر آپ سے مطالبہ کررہی ہے آپ ٹرمپ کو قاتل قرار دیں، ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں ہم آپ کیساتھ کھڑے ہونگے مگر آپ کو بھی اب جرأت دکھانا ہوگی وزیراعظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ کی شہادت پر فقط تعزیت نہ کریں قاتل کی بھی مذمت کریں ، پوری پاکستانی قوم اور امت کو پیغام ہے وہ متحد ہو، گریٹر اسرائیل کا راستہ اتحاد سے رکے گا

دوسری جانب جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام آبپارہ مارکیٹ میں جامع مسجد شہدا کے سامنے بعد از نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا
امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا کا ریلی کے شرکاء سے آبپارہ چوک میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28 فروری کو ایران پر امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا، یہ بہانہ کیا جارہا ہے کہ ایران ایٹم بم نہ بنالے، امریکہ کی تاریخ خود ہیروشیم اور ناگا سا جیسے بدترین واقعہ سے جڑی ہے، یہ ایران پر نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کیساتھ پاکستان پر حملہ ہے، حکومت۔پاکستان بورڈ آف پیس میں شمولیت کا فیصلہ واپس لے، یہ بورڈ آف پیس نہیں،یہ بورڈ،آف وار بن گیا

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ایرن پر امریکی جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی پنجاب شمالی کے مختلف اضلاع میں احتجاجی مظاہرے

راولپنڈی میں مرکزی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم کا راولپنڈی اور سیکرٹری جنرل اقبال خان کا اٹک میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کا حملہ کھلی جارحیت اور عالمی دہشتگردی ہے۔ آیت اللہ علی خامنہ کی شہادت عالم اسلام کیلئے بڑا نقصان ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دیا جانا چاہیے۔ شہباز شریف بتائیں امریکی قونصلیٹ پر احتجاج کرنے والوں پرگولیاں چلانے کا اختیار امریکیوں کو کس نے دیا؟حکومت پاکستان ایران پر حملے کی کھل کر مذمت اور ایران کے ساتھ مل کر واضح اور جرات مندانہ موقف اختیار کرے، اگر امریکہ و اسرائیل ایران میں رجیم چینج میں کامیاب ہوگیا تو وہ پاکستان کی سرزمین میں داخل ہو جائیں گے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک گیر مظاہرے اعلامیہ کے مطابق
وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں پنجاب ، سندھ ، خیبر پختونخوا، بلوچستان ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میںشیعہ علماء کونسل پاکستان ، جے ایس او اور دیگر مختلف مذہبی تنظیموں نے ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت کیخلاف رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای سمیت اہم شخصیات کی شہادت اور برادر اسلامی ملک کی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی و خطے میں کشیدگی کیخلاف ملک گیراحتجاج کیاگیا۔اجتماعات جمعہ میں ائمہ جمعہ و خطباء نے نہ صرف خطے کی تازہ ترین صورتحال پر عوام الناس کو آگاہ کیا بلکہ مذمتی قراردادیں منظوراور صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں امریکہ اسرائیل مخالف بینرز ،پلے کارڈز، پرچم اور رہبر معظم شہید سید علی خامنہ ای کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔اس موقع پر مظاہر ین نے متفقہ قرار دادیں منظور کیں جس کے مطابق کہا گیا کہیہ اجتماع رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای، ان کے خانوادے اوران کے ہمراہ چیدہ چیدہ نامور شخصیات کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے اعلان کردہ یوم احتجاج، 13 مارچ 2026ء کے عالمی یوم القدس کے احتجاج اور 40 روزہ سوگ کے اعلان کی مکمل تائید کرتے ہوئے اپنا مہذب اور پرامن احتجاج ریکارڈ کراتا ہے اور واضح کرتا ہے کہ شہداء کامقدس خون صہیون و سامراج کی تباہی و بربادی کا باعث ہوگا ۔
یہ اجتماع صہیون و سامراج کے خلاف ملک بھر میں ہونیوالے پُرامن احتجاجی مظاہروں کے دوران بلاجوازگرفتار شدگان کی فوری رہائی ، مقدمات کے فوری خاتمے اور شفاف تحقیقات کرکے پُرامن مظاہرین پر فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کرتا ہے۔ شہداء کی یاد تازہ کرنے اور ظلم و ستم پر آواز احتجاج بلند کرنے کے اس اجتماع کے شرکاء ترلائی کلاں اسلام آباد میں ایک ماہ قبل نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران حالت سجدہ میں شہادت پانے والے درجنوں نمازیوں اور سینکڑوں زخمیوں کے سوگواروں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے سانحہ کے اصل محرکات منظر عام پر لانے، قاتلوں کو قانونی شکنجے میں جکڑنے اور ورثاء کے تحفظات دور کرنے کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی مظاہروں کی کوریج اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تجزیہ
